انسٹاگرام نے اپنی غیر فعال صارف نام کی پالیسی کو بالواسطہ طور پر یہ بتانے کے لیے اپ ڈیٹ کیا ہے کہ وہ طویل عرصے تک غیرفعالیت کے بعد اکاؤنٹس کو نہیں ہٹاتا ہے۔ کمپنی کی نئی پالیسی صرف یہ بتاتی ہے کہ وہ لوگوں کو اکائونٹ بنانے کے بعد لاگ ان کرنے اور انسٹاگرام استعمال کرنے کی ترغیب دیتی ہے، جبکہ اس سے قبل یہ کہا گیا تھا کہ "طویل عرصے تک غیرفعالیت کی وجہ سے اکاؤنٹس کو مستقل طور پر ہٹایا جا سکتا ہے۔"
سابقہ یوزر نیم پالیسی اس بات کو یقینی بناتی تھی کہ اگر کوئی شخص اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ کافی حد تک استعمال نہیں کر رہا ہے، تو صارف نام کسی کے بھی لینے کے لیے آزاد کر دیا جائے گا۔ لیکن نئی پالیسی کے نفاذ کے ساتھ اب ایسا نہیں ہوگا۔
لہذا اگر آپ کے ذہن میں اپنے مستقبل کے کاروبار/اسٹارٹ اپ کے لیے صارف نام ہے، تو آپ اسے ابھی Instagram پر رجسٹر کر سکتے ہیں۔ اسے ہٹایا نہیں جائے گا چاہے آپ اسے اگلے چند سالوں تک استعمال نہ کریں۔